ابنا: حزب اللہ لبنان نے کل ایک بیان جاری کرکے بیروت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی کہ جس میں اس ملک کے سابق وزیر خزانہ محمد شطح سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ، مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے صرف لبنان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا اور مزاحمت ، تمام لبنانیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کریں ۔ حزب اللہ نے اپنے بیان ميں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان دھماکوں نے لبنان کی قومی وحدت کو نشانہ بنایا ہواہے کہا کہ حزب اللہ اس قسم کی جارحانہ کاروائيوں کا مقصد لبنان کو تباہ کرنا قرار دیتی ہے ۔ در ایں اثناء اس ہفتے ، لبنان کی نماز جمعہ کے خطباء نے بھی بیروت کے دہشت گردانہ دھماکے کو دشمنوں کی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی عناصر ان دھماکوں سے بہت خوش ہیں اس سے قبل لبنانی حکام منجملہ وزیر اعظم نجیب میقاتی ، وزیر خارجہ عدنان منصور اور وزیر دفاع فائز غصن نے بھی بیروت کے دہشت گردانہ حملے کا مقصد لبنان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا قرار دیا ہے ۔لبنان میں شام کے سفیر علی عبد الکریم نے بھی اس دہشت گردانہ کاروائی کے بعد اعلان کیا کہ ان کاروائیو ں کا مقصد لبنانیوں کے درمیان اختلافات ڈالنا ہےواضح رہے کہ کل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں اس ملک کے سابق وزیر خزانہ سمیت آٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے ۔
.....
/169